عمران خان، شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جاری

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ٹرائل اڈیالہ جیل میں جاری ہے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج سائفر کیس کی چالان کے نقول ملزمان میں تقسیم ہوں گے، اگلی سماعت ایک ہفتے کے بعد ہوگی۔
انہوں نے کہ میڈیا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت سے متعلق جیل انتظامیہ فیصلہ کرے گی یا جج کی صوابدید ہے، پراسیکیوشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ صرف چھ میڈیا نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا