امریکہ: ڈاکٹر فوزیہ کی جیل میں عافیہ صدیقی سے ملاقات

ویب ڈیسک: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ڈاکٹر فوزیہ نے ملاقات کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کا کہا ہے کہ جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے، انہوں نے کہا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
فوزیہ صدیقی نے کہا کہ بہن سے جیل میں ملاقات کرتے وقت عافیہ صدیقی اور میرے درمیان شیشہ تھا، ہم دونوں بہنیں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر روتی رہیں، اس مرتبہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کے وقت دل بڑا خفہ ہوا۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔
فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ نے دونوں بہنوں کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر آج ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی تکلیف پر روتی رہی۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی