لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، سابق چیئرمین

ویب ڈیسک: سائفر کیس میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئِے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھ سے مذاکرات کسی نے نہیں کیے، لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھےلندن پلان کے تحت پکڑا گیا اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسی پلان کے تحت ہو رہا ہے۔
سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت پیشی کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ چند سیاسی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے بشریٰ بی بی کو دیکھا ہی تب تھا جب ہمارا نکاح ہوا۔ اب خاور مانیکا کے بعد بچوں سے بھی بیانات دلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار، وجہ تنازعہ پلاٹ لین دین بنی