سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام بھی خواتین دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں وائر ہونے والی خواتین دہشت گردوں کے حوالے سے رپورٹ نے ہلچل مچا دی، اس حوالے سے جاری فہرست میں معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام بھی شامل ہے۔
ان کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والی گلالئی اسماعیل پر شدت پسندوں کو مالی معاونت کا الزام ہے اور اس بارے میں ان کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت دفعات کا اندراج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گلالئی اسماعیل کا نام 2019ء سے ٹیرر فنانسر کے طور پر لیا جا رہا ہے۔
ماقبل سی ٹی ڈی کی جانب سے خبیر پختونخوا میں دہشت گردی کے حوالے سے 50 سے زائد خواتین کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے فہرست جاری کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  زرعی یونیورسٹی کا مالی بحران شدید، فنڈز کیلئَے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو خط ارسال