سابق نگران وزیر شفیع اللہ اور ابراہیم خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل

ویب ڈیسک :دیر سے تعلق رکھنے واگے سابق نگران وزیر شفیع اللہ خان اور ابراہیم خان نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کر لی ۔
اس سلسلے میں براول دیر اپر میں ایک بڑی شمولیتی تقریب کا انعقاد گیا جس میں چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک اور وائس چیئرمین محمود خان نے شرکت کی ۔
اس موقع پر تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک اور وائس چیئرمین محمود خان نے نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ہار پہنائے ۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے