کوہستان :ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی کوقتل کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار

ویب ڈیسک :کوہستان میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر لڑکی کو قتل کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ۔
ڈی پی او کوہستان مختیار تنولی نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر مقتولہ کے والد کے ساتھ مل کر بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرکے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا ہے ۔
مجسٹریٹ نے ملزم کو چار روزہ کے لئے پولیس کی تحویل میں دیا ہے جبکہ مقتولہ کے والد کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو والداور چچا نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی پاداش میں خاندان کے افراد کی مشاورت سے مبینہ طورپر قتل کر دیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مزید بتایا کہ پولیس اور ایف آئی اے کا سائبر کرائم وڈیو اپ لوڈنگ پر بدستور تفتیش کر رہا ہے‘ واقعے میں کسی بھی طور پرملوث ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گئے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی عدالت میں چیلنج