طورخم کے راستے مزید 811افراد کو افغانستان بھجوا دیاگیا

ویب ڈیسک :وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاق کا سلسلہ بدستور جاری ہے اوراس سلسلے میں طورخم کے راستے مزید 811افراد کو افغانستان بھجوا دیا گیا ۔
اس کے علاوہ پاک افغان بارڈر طورخم سے 11افراد کو وطن واپس بھی لایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار، 814 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کیے گئے
سرکاری حکام کے مطابق طورخم سرحد کی طرح دیگر سرحدات سے افغانستان جانے والوں کاسلسلہ بھی جاری ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3516 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بھجوائے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر