حج2024:عازمین کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم

ویب ڈیسک :حج 2024کے لئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ‘عازمین کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے جس کے لئے15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کے لئے کورونا ویکسی نیشن کی شرط ختم کردی گئی جس کے بعد اب عازمین کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مشاورت جاری ہے ،وزیر دفاع