یونیورسٹی کیمپس میں جاری احتجاج میں شدت ‘مختلف آپشنز پر غور

ویب ڈیسک :یونیورسٹی کیمپس میں جاری احتجاج میں شدت اختیار کرگیا‘گریٹر کیمپس کی جامعات کے اساتذہ تنظیموں نے آل یونیورسٹی ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے حتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
رواں ہفتے تنخواہوں اور پنشن میں اعلان کردہ اضافے کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں پیر کے روز سے احتجاج میں شریک ہونے اور کلاسز سے بائیکاٹ سمیت دیگر آپشن پر غور کیا جائے گا ۔
اس بات کا فیصلہ انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقدہ گریٹر کیمپس کی یونیورسٹیوں کی اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔
اجلاس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جامعات کو فوری فنڈز کا اجرائکیا جائے تاکہ جامعات 30 ،35 فیصد تنخواہوں اضافہ، 15% DRA اور 17.5 فیصد کی ادائیگی کرسکیں بصورت دیگر اگلے ہفتے سے لائحہ عمل پیش کرینگے ۔
اساتذہ تنظیموں کے نمائندروں نے کہا کہ ہڑتال، کلاسوں کا بائیکاٹ، وائس چانسلر ڈائریکٹر فنانس رجسٹرار او کے دفاتر کی تالہ بندی اورمظاہروں سمیت دیگر اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: افغان موسیقاروں کے زبردستی انخلا کیخلاف درخواست پر سماعت