خیبر پختونخوا کرائسز سے گزر رہا ہے، نگران وزیراعلی ارشد حسین شاہ

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے میرے ذمے امانت لگائی ہے، میڈیا غلطیوں کی نشاندہی کرے، ہم انہیں دور کرنے کی کوشش کرینگے۔
نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کرائسز سے گزر رہا ہے، ڈویپلمنٹ پلان کو اگے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ باشعور معاشرہ پروان چڑھایا جا سکے۔
نگراں وزیراعلی نے کہا کہ مختلف پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، کرپشن اور دیگر برائیوں کی نشاندہی کریں ہم ایکشن لینگے، خصوصی طور پر کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر گامزن ہیں اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سرکاری منصوبوں پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کو تشہیر سے روک دیا گیا