سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

ویب ڈیسک: توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری اور سابق وزیر اعظم کے جیل ٹرائل کے حوالے سے فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزرات قانون کی رائے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق