9مئی واقعات:بانی پی ٹی آئی وکچھ دیگر لیڈرز ذمہ دار ہیں‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور کچھ دیگر لیڈران 9مئی واقعات کے ذمہ دار ہیں ۔
عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے سیاسی کلچر کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے ‘بانی پی ٹی آئی نے چار سالہ حکومت میں پختونخوا کی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے کہا کہ ملک سیاسی بحران سے دوچار ہے، شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات ہی سیاسی بحران کا واحد حل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات اور حالات کے بانی پی ٹی ئی اور کچھ دیگر لیڈران ذمہ دار ہیں، مولانا کو اسلام کی فکر نہیں، اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اگر سابق حکمران قرضے نہ لیتے تو آج اتنی مہنگائی نہ ہوتی، مستقبل میں اچھا لیڈر نہ آیا تو مہنگائی کا طوفان آئے گا، آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ اصل میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، سپین