پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اکبر ایس بابر نے چیلنج کر دیئے

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے باضابطہ درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم جاری کرے اور ساتھ ہی ساتھ غیرجانبدار تیسرا فریق مقرر کرے جو الیکشن مانیٹر کرے۔
اس کے علاوہ انہوں نے دائر درخواست میں مزید بتایا ہے کہ شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے تک انتخابی نشان’ بلا‘ استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارتی انتخابات محض الیکشن کمیشن کو دھوکا دینے کی کوشش ہے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ 217 کے سیکشن 208 اور ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود انٹرا پارٹی انتخابات کرانا ناانصافی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 نومبرکو 20 دن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان