بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

ویب ڈیسک:بھارتی مسافر طیارے کی پاکستان میں کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے ۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق احمد آباد بھارت سے دبئی جانے والی سپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے رات ساڑھے 9 بجے کراچی میں لینڈنگ کی، احمد آباد سے دبئی کے مسافر کو شوگر لو ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی، بوئنگ 737 طیارہ کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔
سول ایوی یشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کو طبی امداد دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11جوڈیشل افسران بحال