لنڈی کوتل :سکندر مسیح نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا

ویب ڈیسک :لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے سکندر مسیح نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔
دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے سکندر کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے اسلام قبول کرنے سے متعلق سوچ رہا تھا سچا مذہب قبول کرنے پر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام پر قائم رہوں گا اور اسلام کے اصولوں کے عین مطابق زندگی گزاروں گا۔
نو مسلم سکندر کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر شرکاءنے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان