ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی :صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کے خلاف صدارتی ریفرنس تقریباً 11 برس کے طویل عرصے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے ۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ صدارتی ریفرنس پر 12 دسمبر کو سماعت کرےگا۔
لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن علی رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق 2011 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق ریفرنس دائر کیا تھا ۔
اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی سربراہی میں 11 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس نے 3 جنوری 2012 سے 12 نومبر 2012 تک کیس کی 6 سماعتیں کیں لیکن کوئی فیصلہ نہ دیا۔
ریفرنس کو طویل عرصہ بعد دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدارتی الیکشن :باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کردی