پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات

الیکشن کمیشن :پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف سماعت کل ہوگی

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر خواستوں پر ابتدائی سماعت کل ہوگی ‘پانچ رکنی بینچ دس بجے سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف گیارہ درخواستیں جمع ہوئیں۔
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد نے بھی دی تھی جس میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کوئی شیڈول آیا نہ ووٹرز فہرستیں اور مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئی سرگرمی بھی نہیں ہوئی تھی۔
درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات قانون و پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے گئے‘انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی