عافیہ سے متعلق بیانات

عافیہ سے متعلق بیانات‘وزیراعظم کا معاملہ امریکہ کیساتھ اٹھانے کا حکم

ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے زیادتی سے متعلق بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھانے کا حکم دے دیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جو بیانات ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے دئیے گئے ہیں وہ سنجیدہ نوعیت کے ہیں وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ یہ معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھا کر تحقیقات کرائی جائیں ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور تمام پاکستانیوں کی خیریت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ دہشت گردی کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت کے خلاف جو اقدامات کئے انہیں دنیا نے تسلیم کیا. رواں ہفتے امریکی وفود کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے جن کا مرکز صرف افغانستان نہیں ہے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر پر حملے کی خبریں دیکھی ہیں، ا±نہوں نے اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن سے مدد نہیں لی، اس واقعے میں پاکستانی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم