بنوں پولیس کی اہم کارروائی، تھانہ صدر کے قریب دھماکہ خیز مواد برآمد

ویب ڈیسک: بنوں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، تھانہ صدر کے مین گیٹ کے قریب نصب دھماکہ خیز مواد برآمدکر کے اسے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے ناکارہ بنا دیاگیا۔
گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ صدر کے مین گیٹ کے قریب پلاسٹک گیلن میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کےساتھ تاریں لگی ہوئی تھیں۔
پولیس نے معلومات ہونے پرعلاقے کا محاصرہ کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا جنہوں نے انتہائی حکمت عملی سے پلاسٹک گیلن میں نصب دھماکہ خیز بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد 10 کلو گرام تھا اور اس کے ساتھ لوہے کے گول چھرے لگائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ مذکورہ مقام پرعوام کا انتہائی رش رہتا ہے اور مین روڈ پر بارودی مواد کے پھٹنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ بنوں پولیس کے بروقت اقدام نے کئی زندگیاں بچا لیں.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت