غزہ، بھارتی نژاد اسرائیلی فوجی حماس کی فائرنگ سے ہلاک

ویب ڈیسک: غزہ میں زمینی راستہ سے حملہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے2 اہلکار گزشتہ روز حماس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک بھارتی نژاد اسرائیلی فوجی تھا۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں برّی فوج کے مزید 2 اہلکار حماس سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے جس کے بعد زمینی حملوں میں حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 88 ہوگئی۔
حماس کے7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے جو لگ بھگ ایک ہزار سے زائد ہے جبکہ سینکڑوں اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں۔
غزہ میں ہونیوالی جھڑپ میں حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دو اسرائیلی فوجیوں میں ایک کا تعلق بھارت سے نکلا ہے۔ گِل ڈینیئل نامی اسرائیلی فوجی کی پیدائش بھارت میں ہوئی تھی۔
بھارتی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ گِل ڈینیئل کے اہل خانہ کے کچھ افراد اب بھی بھارت میں ہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بھارتی نژاد اسرائیلی فوجی کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی