مانسہرہ، مردار بکرے کا گوشت فروخت کرنے والا قصائی رنگے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے محکمہ خوراک کی اہم کارروائی، مردار بکرے کا گوشت فروخت کرنے والاقصائی رنگے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مردہ حالت میں بکرے کا گوست فروخت کرتے ہوئے قصائی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایف سی مانسہرہ عظمی شاہ نے گوشرت کی دکان پر چھاپہ مار کر مردہ بکرے اور گوشت دونوں ضبط کر لئے۔ کارروائی کے دوران مضر صحت مردار بکرے کا گوشت فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ اس کی دکان سیل کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ