چمکنی پولیس

چمکنی پولیس کی کارروائیاں ‘مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک :چمکنی پولیس نے سٹریٹ کرائمز، غیر قانونی سمگلنگ ، موٹر سائیکل لفٹنگ، چوری اور قتل میں ملوث ملزما ن کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزمان میں سٹریٹ کرائمز ، ٹیکسی میں سواریوں کو لوٹنے والا گینگ ، غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث سمیت اپنی بیوی کے قتل میں ملوث ملزم بھی شامل ‘جی ٹی روڈ پر سادہ لوح مسافروں کو ٹیکسی میں لوٹنے والا گینگ بھی بے نقاب ہو گیا۔
اے ایس پی چمکنی سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی محمد اشفاق خان نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے بین اضلاعی لیول پر غیر قانونی ایل ای ڈیز (ٹی وی) سمگلنگ کرنے کی کوشش بھی ناکام بناکر 220 عدد ایل ای ڈیز اور 59 ایل ای ڈیز کی مختلف پارٹس برآمد کرلی ۔
کارروائیوں کے دوران جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران اپنی سابقہ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم اسحاق کا سراغ لگا کر گرفتارکرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ 7 عدد موٹرسائیکل، چھینے گئے 25 عدد قیمتی موبائل فونز اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے سمیت واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔
اے ایس پی چمکنی سید طاہر احمد شاہ نے تفصیلات نے بتاتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ ضلع کرم، ضلع نوشہرہ، ضلع خیبر سمیت پشاور کے رہائشی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ا من وامان کے قیام کی خاطر داخلی و خارجی راستوں سمیت تمام اہم مقامات پرہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کرکے ناکہ بندیوں پر چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل