قیمتی اراضی

ناصر باغ :قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام ‘ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک :تھانہ ناصرباغ پولیس نے قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں ضلع خیبرلنڈی کوتل، ملاگوری اور پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، جن کا تعلق منظم قبضہ گروپ سے ہے جوکہ تھانہ ریگی کی حدود اراضیات ریگی للمہ میں مسلح ہو کر مدعی جانس کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ریگی سرکل جاوید اختر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ شیر رحمان خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے چار مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کے قبضے سے چار عدد کلانشکوف، 5 سو عدد مختلف بور کے کارتوس اور متعدد میگزینز بھی برآمد کئے گئے،واقعہ میں ملوث ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
ملزمان کے خلاف مدعی جانس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ