دو افراد قتل

پشاور :پہاڑی پورہ میں فائرنگ سے دو افراد قتل

ویب ڈیسک :پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود آباد یوسف آباد میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیاگیا ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد اسامہ امین چیمہ ، اے ایس پی فقیر آباد محمد علیم ، ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ قاضی نثار اور دیگر تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
قتل ہونے والوں کی شناخت ابرار ولد عزت خان اور علی اکبر باچہ ولد نور اکبر باچہ ساکنان وڈپگہ کے نام سے ہوئی ‘جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے اصل حقائق جاننے کیلئے جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
مقتولین کے ورثا کے مطابق ان کی سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔
پولیس نے شاکر علی کی مدعیت میں ان کے مخالفین محمود الحسن ، شبیر احمد ، عبد العزیز اور عبد اللہ کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ہے

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ