مہنگائی

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر بڑااضافہ

ویب ڈیسک : ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر بڑا اضافے کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ چینی، دال مسور اور کیلوں کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد، چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل، ملزمان فرار