قدیم مسجد شہید

اسرائیلی فوج کی بمباری ‘غزہ کی 650سالہ قدیم مسجد شہید

ویب ڈیسک :اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بمباری کرکے650 سالہ قدیم العمری مسجد کو شہید کر دیا۔
فلسطینی میڈیا نے نے اسرائیل کی بمباری سے شہید ہونے والی العمری مسجد کی تصاویر شائع کی ہیں جن کی الجزیرہ نے بھی تصدیق کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں جس میں اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 46 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت سے غزہ پٹی میں جہاں ہزاروں گھر بھی تباہ ہوئے ہیں وہیں اس کے ساتھ ساتھ خطے کے قدیم ثقافتی مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے ثقافتی تاریخ کے نقصان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کریں۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کا رواں ماہ پاکستان آنے کا امکان