پاکستان سے بذریعہ سڑک کرغزستان تک سامان کی کامیاب ترسیل

ویب ڈیسک :نیشنل لاجسٹک سیل نے بذریعہ سڑک کرغزستان تک سامان کی کامیاب ترسیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ٹرانسپورٹ انٹرنیشن آکس روٹیر سسٹم کے تحت پاکستان سے کرغزستان کے راستے دو ٹرکوں پر مشتمل پہلا برآمدی کارگو روانہ ہوا۔ یہ ٹرک ادویات لے کر بشکیک پہنچ گئے ہیں۔
بشکیک پورٹ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کا کہنا تھا کہ کارگو کی کامیابی پر این ایل سی مبارکباد کا مستحق ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ واپسی پر یہ ٹرک کرغزستان سے مختلف مصنوعات پاکستان لائیں گے۔
اس سے قبل این ایل سی کے دو ٹرک پاکستان سے آم کے جوس اور دیگر سامان لے کر کرغزستان کے راستے قازقستان بھی روانہ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند