خاتون گرفتار

سی ٹی ڈی پشاور کی کارروائی‘ بھتہ خوری میں ملوث خاتون گرفتار

ویب ڈیسک :محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروپ کی خاتون رکن کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون مریم کے افغان موبائل نمبرز سے بھتے کی کالز کرنے میں بھی ملوث تھی‘ملزمہ نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز کی تھی۔
حکام کے مطابق گرفتار خاتون بھتہ خور والد اور اس کے نیٹ ورک کی سہولت کار ہے‘بھیس بدل کر ایک مقام پر بھتے کا خط بھی پھینکا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے مہمند اور پشاور میں کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ