سانحہ سیالکوٹ موٹروے

لاہور ہائیکورٹ، سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر

ویب ڈیسک: سانحہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے اپیلیں سماعت کے لیے مقررکرلیں۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری اور علی ضیاء باجوہ 14 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرینگے، عدالت نے وکلاء کو سانحہ سیالکوٹ موٹروے کے مقدمہ میں دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
یاد رہے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا، یاد رہے مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی