عمران خان کو جیل میں ٹوئٹ

عمران خان کو جیل میں ٹوئٹ کی سہولت میسر نہیں، وزیراطلاعات

ویب ڈیسک: نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ٹوئٹ اکاونٹ سے غیرقانونی افغان پناہ گزینوں سے متعلق کی جانے والی پوسٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ایکس کی سہولت میسر نہیں۔ بانی پاکستان تحریک انصاف نے ٹویٹ خود کی یا ان کے موکلوں نے؟
نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کا اس ٹویٹ کرنے کا مقصد افغان حکومت کی ہمدردی حاصل کرنا ہو جسے دنیا میں کوئی تسلیم ہی نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یا پھر اس کے علاوہ عمران خان افغان حکومت کے بھیجے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اگلے انتخابات میں ان کی جماعت کو دوسری سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں کوئی فائدہ مل سکے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلائے جانے کا امکان