بانی چیئرمین

بانی چیئرمین نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے، علی ظفر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی چیئرمین کی نااہلی ختم ہونے تک نیا چیئرمین منتخب کیا ہے، بانی چیئرمین نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، اگر بانی چیئرمین کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم غیرآئینی اور غیرقانونی تھا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا حلقہ بندیاں اگر غلط ہوئیں تو اس کو اُمیدوار انفرادی حیثیت میں چیلنج کرے گا، یہ کسی پارٹی کا کام نہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی