انٹر زونل ویمن کرکٹ چمپئن

پشاور ریجن نے انٹر زونل ویمن کرکٹ چمپئن شپ جیت لی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں انٹر زونل ویمن کرکٹ چمپئن شپ پشاور ریجن نے جیت لی۔
شہید بینظیر ویمنز یونیورسٹی پشاور منعقد ہونے والی چمپئن شپ میں صوبے بھر سے خواتین کی 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔
چمپئن شپ کے فائنل میچ میں پشاور ریجن کی ٹیم نے بنوں ریجن کو 6وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔
انٹر زونل ویمن کرکٹ چمپئن شپ میں بنوں ریجن نے دوسری جبکہ مردان ریجن نے مالاکنڈ ریجن کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین نوجوان کھلاڑیوں نے کے پی میں چمپئن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے جامعات کی سطح پر کرکٹ اکیڈمیوں کا قیام لائق تحسین اقدام ہے، ملک میں ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے اس طرح کی سرگرمیوں کا تسلسل ضروری ہے۔
اس حوالے سے نوجوان خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ویمن کرکٹ کو جامعات کی سطح پر لانے سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ نئے خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع بھی میسر آئنگے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع