شیخ رشید کی ضمانت

9مئی واقعات، شیخ رشید کی ضمانت میں 4جنوری تک توسیع

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے شیخ رشید اورشیخ راشد شفیق کے خلاف 9مئی کے مقدمات کی سماعت کی، اس سلسلے میں شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 9مئی واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھے۔
دوران سماعت عدالت نے شیخ رشید کے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ مزید موقع دیا جائے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کریں۔ بعدازاں عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔
میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور 9مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔ این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا کرم میں جائیداد تنازعے پر جھڑپوں کا نوٹس ،فوری اقدامات کی ہدایت