نسوار اور سگریٹ بیچنا

18سال سے کم عمر افراد پر نسوار اور سگریٹ بیچنا غیرقانونی قرار

پشاور میں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی شروع، سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگی
ویب ڈیسک: پشاور میں پولیس کی جانب سے کم عمر افراد کو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
پشاور پولیس کے مطابق 18سال سے کم عمر کے افراد کو نسوار اور سگریٹ فروخت کرنا غیرقانونی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو ابتدائی طور 5ہزار روپے جرمانا کیا جائے گا جبکہ دوسری بار ارتکاب جرم کرنے پر دکاندار کو 3 ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانا ادا کرنا ہوگا۔
پولیس نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سوات سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، سوات کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات، بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں کانگریس کی پوزیشن مضبوط