روسی صدر

روسی صدر پیوٹن کا آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان

ویب ڈیسک : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان کردیا وہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئندہ مدت کے لیے بھی صدارتی انتخابات لڑیں گے جو پہلے ہی اآئینی اصلاحات کے باعث 2012 سے مسلسل دو بار (چھ چھ سال کی مدت کے لیے) 2024 میں مکمل ہو رہی ہے۔
ولادیمیر پیوٹن سب سے پہلے 2000 سے 2008 تک روس کے صدر رہے لیکن آئین کی رو سے کوئی شخص مسلسل دوسری بار صدر نہیں بن سکتا البتہ اگر ایک مدت سے دوسری مدت گیپ آجائے تو بنایا جاسکتا ہے۔
اس شق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن 2008 میں صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد اگلے 4 سال کے لیے ملک کے وزیراعظم بن گئے اور ساتھ میں ایک ربر اسٹیمپ صدر بھی رکھ لیا۔
پیوٹن 2012 تک ملک کے وزیر اعظم رہے اور پھر مدت پوری ہونے پر دوبارہ صدر بن گئے ، 2012 میں صدر بنتے ہی پیوٹن نے آئین تبدیل کرکے صدر کے عہدے کی مدت کو 12 سال کردیا جو چھ چھ سال کے دو حصوں پر مشتمل ہوگئی یہ مدت صدارت بھی اب 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔
اگر صدر پیوٹن دوبارہ صدر بن جاتے ہیں تو وہ کم سے کم 2030 اور زیادہ سے زیادہ 2036 تک صدر رہ سکتے ہیں، پیوٹن 1999 سے روس کے مسلسل وزیراعظم اور صدر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا