پی ٹی آئی کنونشن‘ باجوڑ میں سڑکوں کو کھدائی کرکے بند کردیا گیا

باجوڑ :ویب ڈیسک :باجوڑ میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے قبل ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں سمیت مین شیخ کلے پل کے قریب سڑک کو کھدائی کرکے مکمل طورپر بند کردیا گیا جس کے بعد مین باجوڑ پشاور شاہراہ بھی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ۔
جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے آنے والے راستے مکمل طورپر بلاک کر دیئے ہیں ۔
دوسری جانب متہ شاہ سالارزئی چیک پوسٹ پر پی ٹی آئی ورکر اور پولیس آمنے سامنے آگئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  رواں سال جج پرشدید گرمی ،سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا