فواد چوہدری

فواد چوہدری ایک روزہ راہداری ریمانڈ پراینٹی کرپشن کے حوالے

ویب ڈیسک :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا۔
فواد چودھری کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کے کیس کی سماعت ہوئی ، جج قاضی ماجد نے کہا کہ اینٹی کرپشن محکمہ پنجاب کو فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ درکار ہے۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں، ملک آئین اور قانون کے تحت نہیں چل رہا۔
پراسیکیوٹر عدنان علی نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت اسلام آباد میں دائر نہیں ہو سکتی کیونکہ فواد چودھری گرفتار ہیں، ر اہداری ریمانڈ کے سٹیج پر کیس کے میرٹ کا فیصلہ نہیں ہو سکتا، فواد چودھری پر بطور وزیر کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ قاضی ماجد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو ایک روز میں متعلقہ عدالت پیش کیاجائے۔

مزید پڑھیں:  ضم اضلاع بجٹ بارے شہباز شریف غلط بیانی کررہےہیں، مزمل اسلم