پشاور،سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ

ویب ڈیسک: سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا جس سے شہری شدید زہںی کوفت کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے بیشتر علاقوں میں گھنٹوں گیس غائب رہتی ہے، صبح اور شام کے اوقات میں گیس نہ ہونے سے گھریلو صارفین کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مہنگائی کے اس دور میں بھی لوگ مہنگی ایل پی جی سلینڈر اور لکڑی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے بھی دہائیاں دی جانے لگی ہیں۔
گیس لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجہ سے اکثر بچے ناشتہ کئے بغیر سکول جانے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کا بھی کوئی ایک وقت متعین نہیں کہ اس حساب سے خواتین کھانا پکانے اور ناشتہ کی تیاری کر سکیں۔
حکومت کو اس مسئلے کا نوٹس لینا چاہئے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ ایک تو کیس مہنگی اوپر سے غائب رہنے سے عوام کو دہرا عذاب جھیلنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضم اضلاع بجٹ بارے شہباز شریف غلط بیانی کررہےہیں، مزمل اسلم