آرمی چیف عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر دورہ امریکہ پر روانہ ہوگئے جہاں عسکری و دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج دورے کے دوران امریکی عسکری وحکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے