پشاور میں‌ آتشزدگی، ریسکیو کا کوئک رسپانس،جانی ومالی نقصان ندارد

ویب ڈیسک: پشاور کے قدیمی علاقے گنج گیٹ میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کے تیز ترین ایکشن نے نقصانات سے بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع پشاور کے علاقے گنج گیٹ میں گیس سلنڈر پر اچانک آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث 5 منٹ کے اندر اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے دکان مکمل تباہی سے محفوظ رہی۔ اس کے علاوہ آس پاس کا علاقہ بھی نقصان سے بچ گیا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :افغان شہری نے مالک مکان کے 5سالہ بچے کو اغواء کر لیا