معروف شاعر اکرام اللہ گران کی 9 ویں برسی، خراج عقیدت پیش

ویب ڈیسک: پشتو کے معروف بزرگ شاعر، دانشور، ادیب اور غزل کو نیا اسلوب دینے والے شاعر اکرام اللہ گران کی 9ویں برسی کے موقع پر چارسدہ ادبی تحریک کے زیراہتمام ان کی یاد میں گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صوبہ بھر کے پشتو زبان کے معروف شعراء ادیبوں، دانشوروں اور دیگر نے شرکت کی۔
ممتاز شعراء ،و ادباء، پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، رحمت شاہ سائل اور دیگر شرکاء نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اکرام اللہ گران پشتو زبان کے عظیم شاعر ادیب دانشور تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اکرام اللہ گران کے دور میں پشتو شاعری اور ادب کا سنہرا دور تھا مگر اس کے باوجود مرحوم نے اپنےہم عصروں میں ممتاز مقام بنایا۔
اکرام اللہ گران انسان دوست محبت امن وآشتی کے شاعر تھے، انہوں نے عدم تشدد اور سماجی مسائل کو بھی غزل میں رنگ دیا۔
اس موقع پر قرار دادوں کے ذریعے حکومت سے پبلک لائبریری اور پڑانگ کالج روڈ اکرام اللہ گران کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی