سوشل میڈیا پر وائرل انتخابی شیڈول جعلی قرار دیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن سے منسوب انتخابی شیڈول سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جسے الیکشن کمیشن نے جعلی قرار دیدیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ترجمان کے علاوہ انتخابات کے حوالے سے کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شیڈول شیئر کیا گیا ہے جسے ای سی پی نے جعلی قرار دیدیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن سے متعلق دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال کوئی الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ اور شمشاد اختر طلب