انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

ویب ڈیسک: انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کی بھارت کو شکست، یاد رہے کہ یہ قومی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 259 رنز جوڑے.
آدرش 62 اور کپتان سہارن 60 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 4، عبید شاہ اور عامر حسن 2،2 جبکہ عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جوابی اننگز میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے 260 رنز کا ہدف 47 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ پر 8 وکٹوں سے قبضہ مٰیں‌کر لیا۔
آذان اویس 105 اور کپتان سعد بیگ 68 رنز کے ساتھ بیٹ کیری کر گئے۔ ان کے علاوہ قومی کرکٹر شاہ زیب خان نے بھی 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان