پشاور فٹ بال لیگ‘ آتش ٹانک کلب فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا

ویب ڈیسک: طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری پشاور فٹ بال لیگ سیزن6 میں گزشتہ روز ہونیوالے پہلے سیمی فائنل میچ میں آتش ٹانک کی ٹیم نے میچ کامیابی سمیٹ لی۔
آتش ٹانک کی ٹیم نے درہ ایف سی کے خلاف 4-5 سے کامیابی حاصل کی .
مقررہ وقت تک میچ دو دو گول سے برابر رہا. پندرہویں منٹ میں خالد‘56 ویں منٹ اور 65 ویں منٹ میں منظورجبکہ 69 ویں منٹ میں مینو نے گول سکور کئے جس کے بعد پنلٹی ککس دی گئیں.
اس پر آتش ٹانک کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی.
اس طرح آتش ٹانک نے میچ چار کے مقابلے میں پانچ گول سے اپنے نام کیا۔
میچ کمشنر کے فرائض گوہر زمان‘ میچ ریفری کے فرائض انور خان اور ہدایت اللہ نے سرانجام دئیے۔

مزید پڑھیں:  وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال، امن و آمان کی بحالی کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے