اسلامی سال کے بارہ مہنیے اور وجہ تسمیہ

1: محرم
مسلمانوں کے اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔
عرب قدیم میں اس کا شمار مقد س مہینوں میں تھا جب کہ لڑائی بند کر دی جاتی تھی اور لڑنا حرام سمجھا جاتا تھا۔ اس لیے اس کا نام محرم رکھ دیا گیا۔ مسلمانوں کے ہاں یہ مہینا سوگ وغم اور عبادت کا ہے کیونکہ اس مہینے کی سات تاریخ سے یزید کی فوج نے حضرت امام حسینؓ کے لیے کربلا میں نہر فرات کا پانی بند کر دیا تھا اور چار روز بے آب ودانہ رہنے کے بعد آپ ؓ اور آپؓ کے ہمراہی اور اہل بیت شہید کر دیے گئے۔ اس مہینے میں شعبہ مسلمان مجلس منعقد کرتے علم اور تعزیہ نکالتے اور ماتم کرتے ہیں عام الفیل کا مشہور واقعہ بھی اسی مہینے کی یاد گار ہے۔جس میں خدائے تعالیٰ نے ابا بیلوں کے لشکر سے خانہ کعبہ پر حملہ کر نیوالوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس واقعےکا ذکر سورة فیل میں موجود ہے۔
2: صفر
صفر دوسرا اسلامی مہینہ ہے۔صفر کے مہینے میں درج ذیل واقعات رونما ہوئے۔
۱: جنگ خیبر صفر کے مہینے میں ہوئی۔
۲: حضرت علی ؓکی شادی حضرت فاطمہؓ سے صفر کے مہینے میں شادی ہوئی۔
3: ربیع الاول
ربیع الاول تیسرا اسلامی مہینہ ہے۔
ہمارے پیارے نبیﷺ اس مقدس مہینے میں پیدا ہوئے۔ اس مقدس مہینے کے مشہور واقعات یہ ہیں۔
۱: حضورﷺ نے اس مہینے میں مکہ سے مدینہ میں ہجرت فرمائی۔
۲: اس مقدس مہینے میں جنگ صفوان لڑی گئی۔
4: ربیع الثانی
ربیع الثانی اسلامی کیلنڈر کا چوتھا مقدس مہینہ ہے۔ اس مہینے میں دو اہم واقعات رونما ہوئے۔
۱: (BATTLE OF FURU) بھی اسی مہینے لڑی گئی۔
۲: دو مشہور شخصیات حضرت خواجہ نظام الدینؒ اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی اسی مہینے میں وفات ہوئی۔
5:جمادی الاوّل
اسلامی کیلنڈرکا پانچواں مہینہ جمادی الاوّل ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس کے نام رکھنے کےوقت ایسا موسم تھا کہ جس میں پانی جم جاتا تھا۔ اس مہینے کے مشہور واقعات یہ ہیں۔
۱: اس ماہ کی ۱۵ تاریخ کو مولاعلی کرم اللہ وجہہ پیدا ہوئے۔
۲: اس ماہ کی ۱۵ تاریخ کو واقعہ اجمل پیش آیا۔
6: جمادی الثانی
جمادی الثانی چھٹا اسلامی مہینہ ہے۔ جس وقت اس مہینے کا نام رکھا گیا اس وقت موسم کا آخر تھا جس میں پانی جمتا تھا۔ اس ماہ میں درج ذیل واقعات پیش آئے۔
۱: اس ماہ کی یکم تاریخ کو جبرائیل پہلی مرتبہ حضورﷺ پروحی لے کر نازل ہوئے۔
۲: اسی مہینے کی بیس تاریخ کو سیدہ خاتون جنت فاطمہؓ کی ولادت مبارکہ ہوئی تھی۔
7: رجب
اسلامی کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے۔
زمانہ جاہلیت میں بھی اس کو مقدس اور حرمت کا مہینا سمجھا جا تا تھا۔ اس ماہ میں عمرہ کی رسم ادا کی جاتی تھی اور جنگ حرام سمجھی جاتی تھی۔ قریش اور قیس کے قبیلہ میں ایک جنگ اسی مہینا میں ہوئی تھی۔ جس کو جنگ فجار(فجور سے مشتق ہے) کہتے ہیں۔ اس میں حضورﷺ شریک ہوئے تھے لیکن آپ ﷺ نے کسی پر تلوار نہیں چلائی ۔ اہل اسلام اس مہینے کو اس واسطے متبرک سمجھتے ہیں کہ اس ماہ کی ستائیسویں شب کو واقعہ معراج ہوا۔ مسلمان ۲ رجب کو واقعہ معراج کی تقریب مناتے ہیں۔
8: شعبان
ہجری سال کا آٹھواں مہینہ ہے۔
جس کی پندرہ تاریخ کو مسلمان شب برات کا تہوار مناتے ہیں۔ رات کو یاد الٰہی میں مشغول رہتے اور اگلے دن روزہ رکھتے ہیں۔ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ یہ تمام رات عبادت میں گزارتے تھے۔ آپﷺ کے فرمان اور عمل سے معلوم ہوتا ہے کہ اس رات قبرستان میں جا کر مُردوں کے لیے دعائے مغفرت کرنے، خیرات کرنے اور جاگنے کا بڑا ثواب ہے۔ مسلمانوں کے نزدیک اس رات آنے والے پورے سال کے امور طے پاتے ہیں۔
9: رمضان
اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے۔جس میں مسلمانوں کو پورے مہینے کے روزے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سال میں یہ مہینا سب سے زیادہ بابرکت سمجھا گیا ہے کیونکہ (سنہ ۲ ہجری)اسی مہینے میں قرآن پاک نازل ہوا۔ شب قدر کا گو قرآ ن پاک میں تعین نہیں ہے لیکن محدثین کے نزدیک یہ رات اسی مہینے میں ہوتی ہے۔ آنحضرتؐ کی زندگی اور حضوؐر کے بعد بھی چند واقعات ایسے ہوئے جنہوں نے اس مہینے کی اہمیت میں اضافہ کر دیا۔ 6 رمضان کو سیدالشہدا امام حسینؓ پیدا ہوئے۔ 10 رمضان کو حضرت خدیجہ ؓ کا انتقال ہوا۔ 17 رمضان کو بدر کا معرکہ پیش آیا جس میں مسلمانوں کوکفار کے مقابلے میں پہلی بار کامیابی ہوئی۔ 19کو فتح ہوا اور 21 رمضان کو حضرت علیؓ کی شہادت واقع ہوئی اور ستائیسویں شب کو لیلة القدرہوتی ہے۔ سیدہ فاطمتہ الز ہرہ ؓ اور جناب عائشہ صدیقہؓ کا انتقال بھی رمضا ن میں ہوا۔ اس مہینے کی عبادت بہت زیادہ مقبول ہے۔ نماز تراویح بھی اس خاص مہینے کی عبادت ہے۔ رمضان المبارک کے اختتام پر عید کا تہوار آتا ہے۔
10: شوال
اسلامی سال کا دسواں مہینہ ہے۔ اس کی پہلی تاریخ کو عید الفطر ہوتی ہے۔ اس مہینے کی فضلیت عید کی وجہ سے ہے۔ مسلمان اور خاص کر چھوٹے بچے اس دن بہت خوش نظر آتے ہیں۔ ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں۔ میٹھے پکوان پکائے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھر بھجوائے جاتے ہیں۔ ایک حدیث میں نفلی روزہ رکھنے کے واسطے عید کے بعد چھ دن کی فضلیت بیان کی گئی ہے۔
11: ذی القعد
ذی القعد اسلامی کیلنڈر کا گیارھواں مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مقدس مہینے میں لڑائی سے منع فرمایا ہے۔ اس مہینے میں لوگ اپنے آپ کو مقدس عبادت حج کے لیے تیار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
12: ذی الحج
یہ اسلامی کیلنڈر کا بارھواں مہینہ ہے۔ اس کی 9 تاریخ کو مسلمان فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں۔ 10 تاریخ کو قربانی کی سنت ادا کرتے ہیں۔ اس دن عیدالاضحی کی تقریب سارے عالم ِ اسلام میں منائی جاتی ہے اور مسلمان سنت ابراهیمی کے طور پر اللہ کی بارگاہ میں جانور قربان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم