IMG 0748 2

یہ مشروب نہار منہ پینے سے کیا فائدے ہوتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ ادرک صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے ؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی بے شمار فوائد کی حامل ہے۔ادرک روز مرہ استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا کسی نہ کسی شکل میں حصہ ہوتی ہے ادرک کا استعمال نہار منہ کرنا نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، دل متلانے اور دیگر ہاضمے کے مسائل کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس موسمی نزلہ زکام سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ خون کی شریانوں کے لیے بھی بہترین ہے جو کہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔نہار منہ ادرک کو پانی میں ملا کر پینا آپ کی صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوسکتا ہے۔

:اجزا
چوتھائی کپ لیموں کا عرق
شہد
ادرک کے دو انچ کے ٹکڑے
تین کپ پانی

طریقہ :

ادرک کو چھل کر کدوکش کرلیں اور پھر پانچ منٹ تک پانی میں ابالیں۔
اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو آخر میں اس میں لیموں کے عرق اور شہد کا اضافہ کردیں۔اس مکسچر کو صبح ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ متعدد طبی مسائل کی روک تھام یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام ہاضمہ اور میٹابولزم کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت