صوبے کو اپنے ہی وسائل میں حصہ نہیں دیا جا رہا ہے، آفتاب شیرپاؤ

ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور سابق وزیر آفتاب شیرپاؤ نے کاغذات نامزدگی کی سیکروٹنی کے موقع پر کہا کہ بعض سیاسی جماعت کو لیول پلئنگ فیلڈ پلس مل رہی ہے جبکہ ہمارے لئے ووٹرز تک پہنچنا اور ووٹرز کا باحفاظت پولنگ سٹیشن پہنچنا ہی لیول پلئنگ فیلڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اب بھی عدالتوں سے حد سے زیادہ ریلیف مل رہا ہے۔ دیگر جماعتیں جب پٹیشن دائر کرتی ہیں تو انہیں تاریخ نہیں ملتی لیکن پی ٹی آئی جس دن پٹیشن دائر کرتی ہے اسی دن سماعت اور فیصلہ ہو جاتا ہے۔
سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ صوبے میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ امن و امان اور معیشت کا ہے، صوبے کو اپنے ہی وسائل میں حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کا حاتمہ ہی اولین ترجیحات ہیں، قبائلی اضلاع کے عوام کو حقوق دینا اور معیاری تعلیم کو عام کرنا انتخابی منشورکے اہم حصے ہیں۔
آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر قوم کی ترجیحات کو مد نظر رکھنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف نے پاکستان کو تجاویز پیش کردیں