زلزلہ کے جھٹکے

نیویارک، روز ویلٹ جزیرہ میں دھماکہ اور زلزلہ کے جھٹکے

ویب ڈیسک: امریکی شہر نیویارک کے روز ویلٹ جزیرے میں دھماکہ اور زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد فائر فائٹرز نے ایمرجنسی ریسپانس پروٹوکول شروع کر دیا۔
دھماکہ اور عمارت کے جھٹکوں کی اطلاع کے بعد روز ویلٹ آئی لینڈ برج اینڈ ٹرام کے جنوب میں واقع مین اسٹریٹ کے 580 بلاک پر صبح 6 بجے سے پہلے عملے کو بلایا گیا۔
روز ویلٹ جزیرے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں صبح بیدار ہونے پر تین بار دھماکے اور جھٹکے محسوس ہوئے جبکہ تیسری ارتعاش مزید دور تک محسوس کی گئی۔
ایسٹ ریور کے اوپر ایسٹوریا جیسے دور دراز علاقے سے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرج چمک کی آواز نے انہیں جگا دیا۔
نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ٹرانسفارمر کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو وولٹیج کم کرتے ہوئے بجلی کو ایک سرکٹ سے دوسرے سرکٹ میں منتقل کرتا ہے۔
واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا