درخواست خارج

انتخابی نشان’عقاب‘کی واپسی کیلئے اے پی ایم ایل کی درخواست خارج

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی نشان ’عقاب‘ کی واپسی کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے انتخابی نشان عقاب کی واپسی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی جماعت کے انتخابات کرائے اورنہ ہی ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا۔
اس پر وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بدنیتی سے انتخابی نشان عقاب چھینا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئینی اداروں پر بدنیتی کا الزام لگا کر تباہ کرنا چھوڑدیں، اس ملک میں روایت بن گئی ہے کہ ہر ایک پر بدنیتی کا الزام لگادو۔
سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا کرم میں جائیداد تنازعے پر جھڑپوں کا نوٹس ،فوری اقدامات کی ہدایت