مردان، ہوائی فائرنگ اور ایکسیڈنٹ میں‌2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں ہوائی فائرنگ اور ایکسیڈنٹ میں‌ 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ سے 18 سالہ حسن جاں بحق جبکہ معمر خاتون اور 22 سالہ مرتضی زخمی ہو گئے۔
دریں اثناء ضلع مردان کے علاقے پش کنڈاو میں ٹریکٹر سٹرک سے گہرائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک 5 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ حادثے میں 45 سالہ سراج اللّٰہ، علیشہ اور ملحا زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ کامیابی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور ایکسیڈنٹ میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو قوم اور فوج کو لڑانے کی سازش کی گئی تھی،طاہر محمود اشرفی